فخر زمان کی ٹیم میں واپسی کیلئے بڑا بریک تھرو

image

پاکستان کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان کی مشکلات جلد ختم ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

قومی بیٹر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری شوکاز کے جواب میں اپنا مؤقف واضح کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے رویے میں نرمی آئی ہے اور آئندہ چند روز میں فخر زمان کے معاملے پر پیش رفت کا امکان ہے۔

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھی فخر زمان کی ٹیم میں واپسی کے لیے بات کی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے فخر زمان کو بابر اعظم کے ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کے حوالے سے بیان دینے پر شوکاز دیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.