محمد یوسف ’ذاتی وجوہات کی بنا پر‘ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے ذاتی وجوہات کی بنا پر قومی کرکٹ ٹیم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

محمد یوسف نے عہدے سے استعفیٰ دینا کا اعلان اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر کیا۔

محمد یوسف نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ ’میں ذاتی وجوہات کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اس عمدہ ٹیم کے لیے کام کرنا ایک بڑا اعزاز رہا ہے اور مجھے اس پر بہت فخر ہے کہ میں نے پاکستان کرکٹ کی ترقی اور کامیابی میں حصہ ڈالا ہے۔‘

سابق کپتان نے مزید کہا کہ ’مجھے اپنے کھلاڑیوں کے جذبے اور ٹیلنٹ پر پورا یقین ہے اور میری نیک تمنائیں اپنی ٹیم کے ساتھ ہیں جو کامیاب ہونے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔‘ 

خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں محمد یوسف کو پاکستانی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا رکن بنایا گیا تھا۔

اس سات رُکنی سلیکشن کمیٹی کا کوئی چیئرمین نہیں تھا جبکہ تمام اراکین کے پاس برابر کے اختیارات تھے۔

رواں سال ٹی20 ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی کے بعد پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی سے عبدالرزاق اور وہاب ریاض کو نکال دیا جبکہ محمد یوسف، اسد شفیق اور بلال افضل اس کمیٹی کا حصہ بنے رہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.