مغربی انڈیا میں ایک نجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار تین افراد ہلاک ہو گئے۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق فائر آفیشل نے بتایا کہ بدھ کو پونے شہر کے مضافات میں صبح پونے سات کے قریب پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہونے کے بعد ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی۔چیف فائر آفیسر دیویندر پوٹفودے نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ حادثے میں دو پائلٹ اور ایک انجینیئر کی موت ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ ’جب ہم موقع پر پہنچے تو دیکھا کہ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو چکا تھا اور اس کے تمام پرزے بکھرے ہوئے تھے۔‘"ہم تین لاشوں کو نکالنے میں کامیاب ہوئے اور انہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔‘اس ہیلی کاپٹر کو اپوزیشن نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے چارٹر کیا تھا اور اسے ممبئی لے جایا گیا تھا۔اگرچہ ابھی تک حادثے کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت علاقے میں گھنی دھند تھی۔