امریکی صدر نے ایران پر مزید پابندیوں کی دھمکی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ایران کو مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتاہے،جی7رہنماؤں کا اجلاس طلب کیاہے،اہم معاملات پر بات ہوگی،جی سیون اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کا جائزہ لیاجائےگا،اسرائیلی وزیراعظم سے بہت جلد بات چیت کروں گا۔
ملالہ کا فلسطینی بچوں کیلئے 3 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی شہریوں کی بیروت سے واپسی کیلئے خصوصی طیارے کاانتظام کیا گیا ہے۔
چند روز میں امریکی شہریوں کو بیروت سے لانے کیلئے مزید پروازوں کاانتظام کیا جائے گا،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی حکام مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے آگاہ ہیں۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی اسرائیل میں داخلے پر پابندی عائد
غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات میں حماس نے شامل ہونے سے انکار کیا ہے۔