لاہور ہائیکورٹ کی اسکول اور کالجز کی بسوں پر بچوں کو پک اینڈ ڈراپ دینے کی ہدایت

image

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے اسکول اور کالجز کی بسوں پر بچوں کو پک اینڈ ڈراپ دینے کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی اور سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر تحریری حکم جاری کر دیا۔

عدالتی حکم کے مطابق پنجاب کے اسکول اور کالجز بسوں پر بچوں کو پک اینڈ ڈراپ دیں، محکمہ اسکول ایجوکیشن احکامات نہ ماننے والے سکول، کالجز کے خلاف کارروائیاں کرے، ٹولینٹن مارکیٹ کو نقشے کے مطابق بحال کیا جائے۔

لاہور میں اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ ایل ڈی اے نے ٹولینٹن مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا، ٹولینٹن مارکیٹ میں نکاسی آب کو متاثر کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں کی جائیں۔

عدالت نے تحریری حکم میں مزید کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن رنگ روڑ لاہور کے گردونواح میں درخت لگانے کے حوالے سے میٹنگ کرے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.