علی امین گنڈا پور کی روپوشی کی ناقابل تردید سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

image

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی روپوشی کی ناقابل تردید سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

5 اکتوبر 2024 کو احتجاج کی آڑ میں اسلام آباد میں داخل ہونے والے علی امین گنڈا پور کے اچانک منظر عام سے غائب ہونے کی حقیقت آشکار ہوگئی۔

تحقیقاتی ادارے کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا ہاؤس میں 3 بجکر 24 منٹ پر داخل ہوئے۔ اور فوٹیج میں 4 بجے علی امین گنڈاپور کو عقبی دروازے سے باہر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

علی امین گنڈا پور کو کے پی پولیس اہلکاروں کے سیکیورٹی حصارمیں باہر جاتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا 40 منٹ سے بھی کم وقت تک کے پی ہاؤس اسلام آباد میں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: دہشتگردی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی، ان کی بہنیں اور علی امین گنڈاپور نامزد

تحقیقاتی ادارے کے مطابق علی امین گنڈاپور اپنی مرضی سے وہاں سے مکمل سیکیورٹی حصار میں مفرور ہوئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں پی ٹی آئی کے بلوائیوں کو کثیر تعداد میں باہر جاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.