پی ٹی آئی کا علی امین گنڈاپور کی رہائی کیلئے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم

image

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے 24 گھنٹے کا الٹی میڈم دے دیا۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو کو گرفتار کیا گیا ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے علی امین گنڈاپور کو فوری طور پر سامنے لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی مخالفین کو پاکستان کی معیشت میں بہتری ہضم نہیں ہو رہی، وزیر اعظم

اسد قیصر نے کہا کہ ہماری اطلاع کے مطابق خیبر پختونخوا ہاؤس سے علی امین گنڈاپور کو اٹھایا گیا ہے۔ اگر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو 24 گھنٹے میں رہا نہ کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ علی امین پر نہیں بلکہ خیبر پختونخوا پر حملہ ہے۔ ہمیں گورنر راج کی پروا نہیں ہے۔ دنیا کیا سوچے گی کہ چیف ایگزیکٹو محفوظ نہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.