خیبرپختونخوا اسمبلی میں علی امین گنڈاپور کی گمشدگی سے متعلق قرارداد منظور

image

خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گمشدگی سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی۔ اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیرصدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ دوران اجلاس صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گمشدگی سے متعلق قرارداد ایوان میں پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا ہےکہ وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر کے پی کو چاہیے تھا کہ صوبائی حکومت کو آگاہ کریں۔ اسپیکر انٹیلیجنس اداروں اور تمام متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کریں۔

قرارداد میں کہا گیا کہ اسپیکر تمام قانونی اقدامات کرکے ایوان کو اعتماد میں لیں۔ اسپیکر بابر سلیم سواتی نے قرارداد کی روشنی میں آئی جی، چیف سیکرٹری اور پرنسپل سی ایم سیکرٹری کو کل طلب کرلیا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے 24 کے اندر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو رہا کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے اور ان کی عدم رہائی کی صورت میں ملک بھر میں احتجاج کی دھمکی دی ہے۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات تھیں، آج وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا ہےکہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پورکو کسی ادارے نے گرفتار نہیں کیا، ان کی کے پی ہاؤس سے بھاگنے کی ویڈیو موجود ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.