کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق 20 افراد سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔
علامہ محمد اقبال کا147 واں یوم ولادت ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
پولیس اور ریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، بم ڈسپوزل ٹیم کو طلب کر لیا گیا ہے اورسول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق دھماکہ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ہوا، جعفر ایکسپریس جس نے پشاور کیلئے روانہ ہونا تھا وہ ابھی پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی۔