آئینی ترامیم میں مذاکرات کیلئے مشترکہ کمیٹی قائم

image

اسلام آباد: پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے آئینی ترامیم میں مذاکرات کے لیے مشترکہ کمیٹی قائم کر دی۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ کمیٹی میں ن لیگ کی طرف نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور خواجہ سعد رفیق شامل ہیں۔ جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے نیئر بخاری اور شیری رحمان کمیٹی میں شامل ہیں۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی کمیٹی سیاسی جماعتوں سے آئینی ترامیم پر مذاکرات کرے گی۔ جبکہ مشترکہ کمیٹی سیاسی جماعتوں کو آئینی ترامیم پر اعتماد میں لے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا علی امین گنڈاپور کی رہائی کیلئے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم

دوسری جانب اسحاق ڈار کی سربراہی میں حکومتی وفد نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ حکومتی وفد میں خواجہ سعد رفیق، نیئر بخاری ، نوید قمر اور شیری رحمان شامل تھے۔ جبکہ جے یوآئی کے مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا صلاح الدین ایوبی اور محمد اسلم غوری شریک تھے۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ جبکہ مولانا فضل الرحمان کو پیر 7 اکتوبر کو ہونے والی فلسطین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.