علیمہ خان، عظمی خان کا ریمانڈ منظور، علی امین کے وارنٹ جاری

image

اسلام آباد: بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کا ایک روزہ ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ عدم پیشی پر علی امین گنڈاپور اور عامر مغل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

بانی پی ٹی آئی کے بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان کا برآمدگی کے لیے ریمانڈ نہیں لیا جاتا ہے۔ یہ ٹیکنیکل تفتیش ہے اس وجہ سے ہمیں ریمانڈ چاہیے۔

اسد قیصر کے بھائی عدنان خان کی وکیل عائشہ خالد روسٹرم پر آگئیں اور کہا کہ عدنان خان اسد قیصر کے بھائی ہیں اور یو کے نیشنل ہیں۔ گزشتہ روز بتایا گیا کہ عدنان خان کو 5 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ عدنان خان کو 4 اکتوبر کو ہی گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آئین کے تحت ایگزیکٹو اور عدلیہ سپریم کورٹ کا حکم ماننے کے پابند ہیں، چیف جسٹس

عائشہ خالد نے ویڈیو ثبوت عدالت میں پیش کر دیا۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان روسٹرم پر آگئیں اور کہا کہ گرفتاری کے بعد ہمیں 10 گھنٹے ایک تھانے کے آفس میں بٹھایا گیا۔ اس کے بعد پولیس لائن لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ گرفتار 80، 80 سال کی 2 خواتین بھی تھیں جو رات کو بیمار ہو گئیں۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد قیصر کے بھائی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا جو بعد ازاں سنا دیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.