پشاور ہائیکورٹ میں علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے کیلئے اپیل دائر

image

پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے کے لئے اپیل دائر کر دی گئی۔

اپیل میاں عزیز الدین کاکاخیل کی جانب سے دائر کی گئی ہے، دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ نے ہجوم کے ساتھ پنجاب میں کئی جرائم کیے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ علی امین گنڈا پور سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے غیر قانونی اقدامات کر رہے ہیں،وہ وفاق کیخلاف عوام کو اُکسا رہے ہیں۔

پی آئی اے نے ٹورنٹو کیلئے ٹکٹوں میں 15 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ غیرقانونی اور غیر آئینی اقدامات سے روکنے کیلئے علی امین کو عہدے سے ہٹایا جائے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی، لہٰذا آرٹیکل 62 کے تحت انہیں نااہل کیا جائے۔

درخواست گزار نے اپنی درخواست میں وزیراعلیٰ و گورنر خیبرپختونخوا، وفاقی اور صوبائی حکومت، الیکشن کمیشن اور آئی جی خیبرپختونخوا کو فریق بنایا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.