ن لیگ کے ساتھ الائنس کا پیپلزپارٹی کو سیاسی نقصان ہوا، گورنر پنجاب

image

رحمان پورہ: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ الائنس کا پیپلز پارٹی کو سیاسی نقصان ہوا۔ مگر عوام کی خاطر گولی کھانے والی بے نظیر کے بیٹے بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوائیں گے۔

گورنر پنجاب نے رحمان پورہ میں استقبالیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے صوبے کی بہتری کرنی ہے۔ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے مطابق سیدھا میرٹ پر چلنا ہے۔ اور کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرسیوں کا مقررہ وقت نہیں ہوتا۔ سر اٹھا کر آیا تھا اور سر اٹھا کر گورنر ہاؤس سے جاوں گا۔ میرا عمل میرٹ پر کام کرنا ہے اور اب میں لاہور کے گلی محلوں میں ان لوگوں کے پاس جا رہا ہوں۔ جنہوں نے اپنی زندگی پارٹی کو دی اور ان مایوس گھر بیٹھے کارکنوں کو باہر نکالوں گا۔

سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ اتحادی حکومت ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی محبت کا نہیں مجبوری کا الائنس ہے۔ کیونکہ اس وقت ملک کسی تجربے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اگر پاکستان سیاسی طور پر مضبوط نہیں ہو گا تو کوئی چیز بھی بہتر نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے صرف آلائنس کو چلانا ہے جبکہ یہ بھی جانتے ہیں کہ اس سے پیپلزپارٹی کو سیاسی نقصان ہو رہا ہے۔ احتجاج ضرور ریکارڈ کروائیں لیکن ملک کی عزت و وقار کے لیے اکھٹے ہوجائیں۔

یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان، عظمی خان کا ریمانڈ منظور، علی امین کے وارنٹ جاری

گورنر پنجاب نے کہا کہ چین کے صدر کو ایسے وقت میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ جب کوئی یہاں آنے کو تیار نہیں تھا۔ اب بیرونی سازشیں، دہشت گردی اور لا اینڈ آرڈر کی صورت حال شروع کر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ڈی چوک دھرنا دیا گیا اور سرکاری ٹی وی پر حملہ کیا گیا۔ یہ سب کچھ اسی پی ٹی آئی نے کیا تھا۔ ملایشیا کے وزیر اعظم آئے ہوئے تھے سیکیورٹی والوں نے ان کو روکے رکھا۔ 9 ملکوں کے وزیراعظم پاکستان آ رہے ہیں اور سڑک بند کرنے کی بات کرنے والے کو اس وقت محب وطن نہیں کہہ سکتا۔

سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ چیزیں بہتری کی طرف آنا شروع ہو گئی ہیں۔ جبکہ مہنگائی اور پیٹرول کی قیمت کم ہو رہی ہے۔ کامیاب شنگھائی کانفرنس سے بیرونی سرمایہ کاری آئے گی۔ خدا کے لیے اپنی سیاست کو کچھ وقت کے لیے چھوڑ دیں۔ اور غریب کو ریلیف دینے کے لیے سر جوڑ کر بیٹھیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی قیادت ہٹ دھرمی چھوڑ دیں تو ملک اور ان کے لیے بھی یہی بہتر ہو گا۔ اگر انہوں نے منفی سیاست نہ چھوڑی تو پھر پی ٹی آئی تباہ ہو جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.