پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے نئی تاریخ رقم کردی

image

کوہ پیماشہروز کاشف نے دنیا کی 14 بلند چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا، اس طرح وہ 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے ہیں۔

22 سالہ شہروز کاشف نے یہ کارنامہ آج 8027 میٹر بلند شیشاپنگما کی چوٹی سرکرتے ہوئے انجام دیا۔وہ سرباز خان کے بعد دوسرے پاکستانی ہیں جنہوں نے تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سرکی ہوں۔

شہروز کاشف کا ایٹ تھوزنڈرسرکرنے کا سفر 2019 میں شروع ہوا،جب انہوں نےصرف 17 سال کی عمر میں 8047 میٹر بلند براڈ پیک کو سرکیا۔

شہروز کاشف کا کہنا ہےکہ اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ اور بلقیس اینڈ عبدالرزاق فاؤنڈیشن کی معاونت پر شکر گزار ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکوہ پیما شہروزکاشف کومبارک باد دی ہے،کہا کہ شہروزکاشف نے 8ہزار میٹر بلند14چوٹیاں سرکرکے ریکارڈ قائم کیا،ہمیں آپ پرفخر ہے،جیتےرہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.