مریم نواز کا بھارت سے بڑا مطالبہ

image

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کے خلاف ہم اپنے اقدامات پر عمل کرلیں تب بھی ہوا کے رخ ہونے پر بھارتی پنجاب سے اسموگ یہاں آجاتی ہے، جو اقدامات ہم کر رہے ہیں وہ بھارتی پنجاب کو بھی کرنے چاہئیں تاکہ دونوں جگہ کے لوگ تکلیف بچیں۔

یہ بات انہوں نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے گرین پنجاب ایپ کا افتتاح کردیا، انہوں نے اسموگ ہیلپ لائن 1373 کا بھی افتتاح کیا، لیڈرانٹرن شپ پروگرام کے شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

انہوں نے کہا کہ اسموگ کے سبب سانس کے امراض بڑھ جاتے ہیں اسکول بند کرنے پڑجاتے ہیں نظام زندگی مفلوج ہوجاتا ہے، محض بٹن دبانے سے اسموگ ختم نہیں ہوگی مختلف اقدامات کرنے ہوں گے اور مسلسل کرنے ہوں گے تب ہی اس کا خاتمہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے پاس اسموگ کے خلاف مکمل پلان تیار ہے، ہم یہاں اس پر عمل کربھی لیں تب بھی ہوا کے رخ ہونے پر بھارتی پنجاب سے اسموگ ہوا کے تھرو آجاتی ہے، اسے کلائمیٹ ڈپلومیسی کہتے ہیں جو ہمیں انڈیا کے ساتھ کرنی چاہیے جو ایکشن ہم لوگ لے رہے ہیں وہ بھارتی پنجاب کو بھی لینے چاہیں تاکہ دونوں جگہ کے لوگ تکلیف بچیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام کے تحت وظیفہ 25 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار روپے کیا جارہا ہے انٹرن شپ کے بعد ملازمت کے مواقع بھی پیدا کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ میں کسی کے روزگار کے خلاف نہیں مگر اینٹوں کے بھٹوں سے پورے پنجاب کے عوام کی جانوں کو خطرہ ہے، اسی طرح بچی ہوئی فصل جلانے سے جس قدر اسموگ پیدا ہوتی ہے اس کا عوام کو اندازہ نہیں، اس پر ہم نے جرمانے لگائے اور گرفتاریاں بھی کی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم نے لازمی کردیا کہ جو سڑک بنے گی اس کے دونوں طرف درخت لگیں گے جس کے بعد اب تک صوبے میں 7 ماہ کے دوران 78 لاکھ تک درخت لگاچکے ہیں، ان درختوں نے سلیمانی ٹوپی نہیں پہنی ہوئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.