ہمارے لیے مجوزہ آئینی ترمیم پاس کرانے لیے ٹائم لائن کا مسئلہ نہیں: بلاول بھٹو

image

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری طرف سے آئینی ترمیم کےلیے کوئی ڈیڈ لائن نہیں ہے، البتہ حکومت کےلیے ہو سکتی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کے پاس ضمیر پر ووٹ لینے کا آپشن موجود ہے، اس کے باوجود اتفاق رائے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے بیٹ رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے مجوزہ آئینی ترمیم پاس کرانے لیے ٹائم لائن کا مسئلہ نہیں، البتہ حکومت کے لیے ڈیڈ لائن ہوسکتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کے پاس ضمیر پر ووٹ لینے کا آپشن موجود ہے، اس کے باوجود اتفاق رائے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے ، ہماری کوشش تھی کہ مولاناسمیت تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلا جائے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جے یو آئی ( ف ) نے آئینی ترامیم سے متعلق پنا ڈرافٹ نہیں دیا، جب ڈرافٹ آئے گا تو بیٹھ کر دیکھیں گے اور جے یو آئی سے بات چیت کے بعد جو صورتحال بنے گی وہ ترمیم لائیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عدالتوں کا چھٹی کے دن آرڈر آیا جس کا چیف جسٹس کو بھی علم نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ ہم عدالتی اصلاحات اور صوبوں کے مساوی حقوق چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آئینی عدالتوں اور عدالتی اصلاحات پر مولانا مان گئے تھے، انہوں نے کہا کہ حکومت آئین کے آرٹیکل 8اور 51 پر ترمیم لانا چاہتی تھی لیکن پیپلزپارٹی اور جے یو آئی نے انکار کر دیا۔

تحریک انصاف کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اس کی جماعت کو ہر ایشوپر موقع دیا لیکن انہوں نے غیر سنجیدگی دکھائی، عمران خان اگر اپریل 2022سے سیاسی فیصلے کرتے تو آج وہ دوبارہ وزیر اعظم ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ عمران آج بھی سیاستدانوں سے نہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتا ہے۔ مجھے تو عمران کا کوئی سیاسی مستقبل روشن نظر نہیں آتا، ہم نے سیاسی اتفاق رائے کےلیے کمیٹی بنائی پی ٹی آئی نے اس کا بھی بائیکاٹ کردیا۔

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ جو مرضی چیف جسٹس آجائے ہمیں فرق نہیں پڑتا لیکن افتخار چوہدری جیسا طرز عمل نہیں ہونا چاہیے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.