اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم

image

اسلام آباد ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا ہاؤس کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سی ڈی اے کے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ آپ قانون قاعدے کے مطابق یہ کرسکتے ہیں۔ اگر کچھ ہے تو نوٹس کریں اس کو دیکھ لیں گے۔ اس طرح نہ لگے کہ آپ کسی کو ٹارگٹ کررہے ہیں۔ فیصلہ دے رہا ہوں آپ خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کریں۔

خیبرپختونخواہ ہاؤس سیل کرنے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔ کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے) نے موقف اختیار کیا کہ غیر قانونی کنسٹرکشن ہوئی۔ اورکچھ واجبات بھی باقی ہیں۔ 2014 میں پہلا نوٹس دیا تھا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے سی ڈی اے کے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ آپ قانون قاعدے کے مطابق یہ کرسکتے ہیں۔ اگر کچھ ہے تو نوٹس کریں اس کو دیکھ لیں گے۔ اس طرح نہ لگے کہ آپ کسی کو ٹارگٹ کررہے ہیں۔ فیصلہ دے رہا ہوں آپ خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.