ناکارا گوا کا اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

image

ماناگوا: وسطی امریکہ کے ملک نکارا گوا نے اسرائیل کو فاشسٹ ریاست قرار دے دیا۔ نکارا گوا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نکاراگوا کی حکومت نے اسرائیل کی فاشسٹ حکومت قرار دے دیا۔ نکارا گوا حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ اسرائیلی حکومت فلسطین میں نسل کشی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے حملوں کے باعث اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔

نکارا گوا کی حکومت نے فلسطین اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کی بھی شدید مذمت کی۔

اس سے قبل نکاراگوا کی کانگریس غزہ میں ایک سال سے جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایکشن لینے کی قرار داد بھی منظور کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بطور صدر کبھی ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دوں گی، کمالا ہیرس

قرارداد میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل کے جارحانہ اقدامات لبنان تک پہنچ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ شام، یمن اور ایران کے لیے بھی خطرات بڑھ گئے ہیں۔

اس سے قبل کولمبیا اور ترکیہ بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کر چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.