بابر اعظم کو دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کئے جانے کا امکان ، سلیکشن کمیٹی اور ٹیم منیجمنٹ میں اختلاف

image

انگلینڈ سے پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے بابر اعظم کو آرام دینے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے تاہم اس معاملے پر سلیکشن کمیٹی اور ٹیم منیجمنٹ میں اختلاف ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ کھلاڑیوں کے چناؤکے معاملے پر تقسیم ہو گئی،  ٹیم مینجمنٹ نے بابر اعظم کو کھیلانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم تجربہ کار کھلاڑی ہیں، انہیں صرف ایک اچھی اننگز کی ضرورت ہے۔

سنتھ جے سوریا کو سری لنکن کرکٹ ٹیم کا فل ٹائم ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم لمبے عرصے سے کرکٹ کھیل رہے ہیں ان کو آرام دینا چاہیے۔ ذرائع نے بتایا کہ کپتان اور کوچ ابرار احمد کی جگہ نعمان علی کو دوسرے ٹیسٹ میں شامل کرنے پر متفق ہیں۔

قبل ازیں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کا اہم اجلاس ہوا جس میں قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی نے اجلاس سے قبل مینٹورز سے علیحدہ ملاقات کی اس کے بعد مینٹورز اور سلیکشن کمیٹی کا دو گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں ٹیم کی حالیہ کارکردگی اور کھلاڑیوں کی فٹنس پر غور کیا گیا۔

ملتان ٹیسٹ ، انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 47 رنز سے شکست دیدی

دوران اجلاس سلیکشن کمیٹی نے ٹیم میں متوقع تبدیلیوں سے محسن نقوی کو آگاہ کیا، چیئرمین پی سی بی اور مینٹورز نے نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچنے کا عمل رواں سیریز کے اختتام تک مکمل کرنے پر اتفاق کیا، کھلاڑیوں کے فٹنس کے عمل کو بھی رواں سیریز کے ختم ہونے تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چیئرمین محسن نقوی نے پچز کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت کی جبکہ سلیکشن کمیٹی کے اراکین اور مینٹورز نے اس حوالے سے تجاویز دیں۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.