سارہ رضا کی ٹرولنگ پر آئمہ بیگ کا بیان سامنے آگیا

image

آئمہ بیگ پاکستان کی انتہائی ٹیلنٹڈ گلوکارہ ہیں ، جو آج کل سارہ خان کے ان کی گلوکاری کے متعلق دیے گئے بیان پر سرخیوں میں ان ہیں۔

باصلاحیت پلے بیک سنگر سارہ رضا نے کچھ دنوں پہلے آئمہ بیگ کی گلوکاری پر تجزیہ کرتے ہوئے ان پر تنقید کی تھی کہ وہ کوئی گلوکارہ نہیں بلکہ ایک انٹرٹینر ہیں جو آٹو ٹیون کی مدد سے گاتی ہیں۔ سارہ رضا نے مزید کہا کہ آئمہ بیگ کو اس بارے میں سوچنا چاہیے انہیں ٹھیک ہونے کی ضرورت ہے۔ سارہ رضا کا آئمہ بیگ پر یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

اب آئمہ بیگ نے بھی سارہ رضا کے بیان پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اپنی ایک لائیو پرفارمنس شیئر کی اور سوال پوچھا ، ”مجھے بتائیں ، میں اس لائیو میں آٹو ٹیون کہاں استعمال کر رہی ہوں“۔ یہی نہیں، آئمہ بیگ نے سارہ رضا کو جارحانہ انداز میں ’آنٹی‘ بھی کہا تھا۔ آئمہ بیگ کی یہ پوسٹ انسٹاگرام پر گردش کر رہی ہے۔

سارہ رضا کے بیان پر آئمہ کے سخت ردعمل سے سوشل میڈیا صارفین خوش نہیں ہیں انہوں نے سارہ رضا کو ’آنٹی‘ کہنے پر بھی اعتراض کیا ہے۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ سارہ رضا ایک شاندار پلے بیک اور کلاسیکل گلوکارہ ہیں اور وہ آئمہ بیگ کی گلوکاری کے بارے میں اپنی رائے دینے کا حق رکھتی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.