حکومت کا دسمبر اور جنوری میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس نہ دینے کا فیصلہ

image

حکومت نے گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت سخت سردی والے 2 ماہ کے دوران ملک بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزارت پیٹرولیم نے موسم سرما کے لیے گیس لوڈمینجمنٹ کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق دسمبر اور جنوری کے سخت سردی والے 2 مہینوں میں ملک بھر میں سی این جی اسٹیشن بند کر دیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان 2 مہینوں میں جو ملکی صنعت گیس سے بجلی پیدا کرکے کام کرتی ہے اس کو بھی گیس کی فراہمی بند رہے گی،وزارت پیٹرولیم حکام کے مطابق یہ فیصلہ قدرتی گیس کے گھریلو صارفین کو موسم سرما میں مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اس طرح چاروں صوبوں میں جو انڈسٹری گیس سے بجلی پیدا کرکے کام کر رہی ہے یا کیپٹو پاور اسٹیشنز اپنے کارخانوں میں لگائے ہوئے ہیں ان اسٹیشنوں کے لیے دسمبر 2024 تا جنوری 2025 تک گیس کی فراہمی روک دی جائے گی اور یہ انڈسٹری بھی بجلی کمپنیوں کی بجلی استعمال کرے گی۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یکم دسمبر 2024سے 31جنوری 2025 تک سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کے احکامات جاری کرے اور ان کے گیس کنکشن منقطع کرے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.