وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے سکھ یاتریوں کیلئے پاکستان آمد پر کوئی ویزہ فیس نہیں ہو گی، سکھ یاتریوں کو ایئرپورٹ پر آدھے گھنٹے میں ویزہ ملے گا۔
وزیر داخلہ سے امریکا سے آئے سکھ یاتریوں کے 44 رکنی وفد نے ملاقات کی ، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امریکی سکھ یاتریوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ ، وزیر داخلہ کا ملزمان کے پاسپورٹ ، شہریت منسوخ کرنیکا اعلان
انہوں نے کہا کہ امریکی پاسپورٹ رکھنے والے سکھ یاتریوں کیلئے پاکستان میں ویزہ آن آرائیول کی سہولت موجود ہے، ہم نے کسی کو مسئلہ نہیں ہونے دینا، چاہے سال میں 10 بار آئیں۔
انہوں نے کہا کہ سکھ یاتریوں کیلئے پاکستان آمد پر ویزہ کی کوئی فیس نہیں ہو گی، حسن ابدال، ننکانہ صاحب، کرتاپور کے علاوہ بھی کسی جگہ جانا چاہیں تو اوپن کریں گے، کچھ مسئلے اور مسائل ہیں ان کو بھی ختم کیا جائے گا۔