میرے دل کے ٹکڑے کو بچھڑے ایک برس بیت گیا، مولانا طارق جمیل کا بیٹے کی برسی پر جذباتی پیغام

image

معروف عالم دین، عالمی شہرت یافتہ اسکالر مولانا طارق جمیل نے اپنے بیٹے عاصم جمیل کی پہلی برسی کے موقع پر ان کی یاد میں جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔

انہوں نے لکھا کہ میرے دل کے ٹکڑے کو ہم سے بچھڑے ایک برس بیت گیا ہے لیکن آج بھی اس کی یادیں اور اس کی جدائی کا غم تازہ ہے۔

فیصل آباد، ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر کے دوران عیسائی لڑکی نے اسلام قبول کرلیا

مولانا طارق جمیل نے لکھا ہے کہ آج بھی میرا دل غمگین ہے اور تنہائی کے لمحات میں جب عاصم کا عکس میری آنکھوں کے سامنے آ جائے تو آنسو خود بخود آنکھوں سے رواں ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ میرا عاجزی پسند بیٹا بظاہر جتنا عام تھا درحقیقت اتنا ہی خاص بھی تھا، مجھے یقین ہے کہ اللہ رب العزت نے بھی اسے بہترین مقام دیا ہو گا۔ مولانا طارق جمیل نے اپنے پیغام کے آخر میں اپنے صاحبزادے کے حق میں مغفرت کی دعا بھی کی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.