پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے جزیرہ نما کوریا کے مشرقی ساحل پر بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کی جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے شمالی کوریا کے میزائل داغنے کے بارے میں تحریری بیان جاری کیا۔
انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا نے جزیرہ نما کے مشرقی ساحل پر ایک نامعلوم بیلسٹک میزائل داغا ہے۔
جاپانی فوج نے شمالی کوریا کی فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بیلسٹک میزائل سمجھا جانے والا میزائل جاپان کے خصوصی معاشی زون سے باہر گرا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، بریگیڈیئر جنرل اور پائلٹ جاں بحق
واضح رہے کہ جزیرہ نما کوریا میں فوجی مشقوں اور میزائل تجربات کے ذریعے کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ اور یہ بات قابل غور ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے یہ میزائل امریکہ کے آج ہونے والے 60ویں صدارتی انتخابات کے دوران داغا گیا۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھی شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ جس کے بارے میں کہا گیا کہ یہ طویل ترین پرواز کرنے والا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ہے۔