امریکی صدر کے انتخاب کے لیے متعدد ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہو چکا ہے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 246 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ کملا ہیرس کو اب تک 169 ووٹ ملے ہیں۔
سی این این کی پروجیکشن کے مطابق فلوریڈا، ٹیکساس، مونٹانا، شمالی کیرولینا، انڈیانا اور کینٹکی سمیت کئی ریاستوں میں دونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل ہے۔
نیویارک، کیلیفورنیا، ورجینیا، میری لینڈ اور میساچوسیٹس سمیت متعدد ریاستوں میں کملا ہیرس آگے ہیں۔
ڈیموکریٹک اُمیدوار کملا ہیرس اور ان کے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ دونوں تاریخ رقم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کملا ہیرس پہلی خاتون منتخب صدر بننے کی اُمید کر رہی ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ 1892 میں گروور کلیولینڈ کے بعد مسلسل دوسری بار جیتنے والے صدر بننے کے لیے کوشاں ہیں۔
صدر کے عہدے کے لیے مدمقابل امیدوار کو کم سے کم 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔ قومی سطح پر کُل 538 الیکٹورل ووٹس یا الیکٹرز ہوتے ہیں جبکہ امیدوار کو جیتنے کے لیے 270 ووٹ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
اس الیکشن میں فیصلہ کن کردار ایریزونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، نارتھ کیرولینا، پنسلوینیا اور وسکونسن کا ہو گا۔ ان ریاستوں میں پنسلوینیا سب سے اہم ریاست ہے جس کے بارے میں امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ریاست صدر کے انتخاب کا فیصلہ کر سکتی ہے۔امریکہ کے اس صدارتی انتخاب پر دنیا کی نظریں جمی ہوئی ہیں کیونکہ اس کے تنائج کا مشرق وسطیٰ کے تنازعات، روس کی یوکرین میں جنگ، موسمیاتی تبدیلی کے چیلینجز جیسے امور پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔وہ ریاستیں جہاں ٹرمپ نے کامیابی حاصل کی (سی این این کی پروجیکشن کے مطابق)فلوریڈاٹیکساسمونٹانااوہائیوجنوبی کیرولینا
شمالی کیرولینا
کنساسآئیووامسیسیپی یوٹاہلوزیاناوومنگجنوبی ڈکوٹاشمالی ڈکوٹاآرکنساساوکلاہومامیسوریٹینیسیالاباماویسٹ ورجینیاانڈیاناکینٹکیایڈاہووہ ریاستیں جہاں سے کملا ہیرس کامیاب ہوئیں
کیلیفورنیا
نیویارک
ورجینیا
ہوائی
اوریگون
الینوائے
رہوڈ آئی لینڈ
کولوراڈو
ڈیلاویئر
ڈسٹرکٹ آف کولمبیا
میری لینڈ
میساچوسیٹس
ورمونٹ
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنے حامیوں سے مختصر بات چیتسابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے مختصر بات چیت کی ہے جو فلوریڈا کے پام بیچ میں اپنے مار-اے-لاگو کلب سے انتخابی نتائج دیکھ رہے ہیں۔سی این این کے مطابق سرخ ٹائی اور گہرے رنگ کے سوٹ میں ملبوس ڈونلڈ ٹرمپ نے ساحل کے کنارے کلب کے ایک کمرے میں موجود لوگوں کی بڑی تعداد سے بات کی۔ وہ وہ مسلسل اپنی انتخابی مہم ٹیم سے اپ ڈیٹس بھی لے رہے تھے۔متعدد ریاستوں میں بم کی دھمکیاں موصول
امریکی ایجنسی ایف بی آئی کے ایک اہلکار نے سی این این کو بتایا کہ ایف بی آئی مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور چار ریاستوں میں حکام کے ساتھ رابطے میں ہے جنہیں پولنگ سٹیشنز پر بم کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جن ریاستوں کو یہ دھمکیاں موصول ہوئی ہیں اُن میں مشی گن، وسکونسن، ایریزونا اور جارجیا شامل ہیں۔ ان دھمکیوں کے پیش نظر پولنگ کے مقامات کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ الیکشن والے دن اہم ریاستوں کے مختلف پولنگ مقامات پر جعلی بم کی ملنے والی دھمکیاں روسی ای میل ڈومینز سے آئی ہوئی لگتی ہیں۔ پنسلوانیا کے ڈسٹرکٹ ویسٹ چیسٹر کے قریب بم کی دھمکی ملنے کے بعد خالی کرائے گئے دو پولنگ کے مقامات رات 10 بجے تک کُھلے رہیں گے۔چیسٹر کاؤنٹی بورڈ آف الیکشنز کے سربراہ جوش میکسویل کے مطابق یہ فیصلہ ووٹرز کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔الیکشن کے دن متعدد ریاستوں میں حکام کو بم کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ جارجیا اور ایریزونا میں حکام کا کہنا ہے کہ انہیں شُبہ ہے کہ یہ دھمکیاں روس سے موصول ہوئی ہیں۔