دوسرا ون ڈے ، پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری

image

ایڈیلیڈ، دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ  کا فیصلہ کیا۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 21رن پر گری، جیک فریزر 13 رن بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 41 رنز کے مجموعی اسکور پرگری، میتھیو شارٹ 19 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

تیسری وکٹ 79 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، جوش انگلس 18 رن بنا کر حارث رؤف کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے۔

آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے  نقصان پر 85 رنز بنا لیے ہیں،

ٹاس جیتنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے باؤلنگ ہی کرتے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، شان ایبٹ کی جگہ جوش ہیزل ووڈ کی واپسی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا پہلا ون ڈے میچ جیت کر سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کئے ہوئے ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.