جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے ہم اقتدار میں آکر ایسا نہیں کرینگے: شبلی فراز

image

سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہم اقتدار میں آ کر بدلہ نہیں بلکہ ملک کو آگے لے کر جائیں گے۔ 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل ہائیکورٹ کی ہدایت پر ہماری ملاقات طے تھی لیکن ملاقات نہیں کرائی گئی، ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ہماری جدوجہد جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ انفرادی طور پر قانون سازی کر رہے ہیں ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گے، لوگ آتے جاتے ہیں لیکن ہمارا نام لے کر قوانین بنائے جارہے ہیں، جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے ہم اقتدار میں آکر ایسا نہیں کرینگے ملک آگے لیکر جائینگے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ منی بجٹ لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، حکومت امپورٹ ڈیوٹی مزید بڑھانے کی تیاریاں کر رہی ہے، ملک میں کاروبار بالکل نہیں ہے، لوگ ملک چھوڑ کر جارہے ہیں، عدم استحکام کی کیفیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ایک نمائشی چیزبن چکی جو حالات بنے ہیں یہ مارشل لا میں بھی نہیں دیکھے، آج ہم پر سختیاں ہیں لیکن یہ وقت بھی گزر جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.