کم عمری میں شادی کیوں کی؟ آمنہ ملک نے بھی وجہ بتا دی

image

ماڈل، اداکارہ اور میزبان آمنہ ملک نے کہا ہے کہ انہوں نے18 برس کی عمر میں شادی صرف تقریبات اور ہلا گلا کرنے کیلئے کی تھی۔

ایک ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے آمنہ ملک نے کہا کہ انہوں نے صرف ساڑھے 18 سال کی عمر میں شادی کی تھی، یہ سوچ کر کہ شادی کے بعد مزے ہوں گے، ڈانس، مہندی اور خوشیوں کی تقریبات ہوں گی مگر شادی کے بعد ان کی زندگی میں ذمہ داریوں کا ایک نیا باب شروع ہوگیا۔

آمنہ ملک نے بتایا کہ شادی کے بعد انہیں پہلی بار احساس ہوا کہ شادی محض تقریبات تک محدود نہیں ہوتی بلکہ اس میں گھر اور سسرالی ذمہ داریاں بھی شامل ہوتی ہیں، انہوں نے کہا کہ انہیں نئے گھر میں جانا اور وہاں کے اصول و ضوابط کو سمجھنا بھی ضروری تھا۔

 کم عمری میں شادی سب سے بڑی غلطی تھی، نادیہ خان

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلے ان کے ذہن میں شادی کا مطلب صرف خوشیاں اور میل ملاپ تھا، مگر شادی کے چند دن بعد جب تقریبات ختم ہوگئیں تو انہیں اندازہ ہوا کہ زندگی کی اصل ذمہ داریاں کیا ہیں اور شادی کی حقیقت کیا ہے۔

آمنہ نے مزید بتایا کہ شادی کے بعد ان کو سسرالی گھر کی پابندیاں اور اپنے فیصلوں کی محدودیت کا بھی سامنا کرنا پڑا، جس سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.