پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں ملتان پہلے نمبر پر آ گیا۔
فضائی آلودگی سے پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں جس سے لوگ بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں اور معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں، مارکیٹیں بند ہیں، ایئر کوالٹی انڈیکس میں ملتان شہر پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا، ایئر کوالٹی انڈیکس 1900 سے تجاوز کر گیا۔
لاہور کا دوسرا نمبر ہے جبکہ پنجاب اور کے پی کے کئی شہروں میں بھی دھند اور سموگ نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں،موٹروے ایم فائیو شیرشاہ سے جھانگڑہ تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔
ملک کے چند مقامات پر ہلکی بارش کی پیشگوئی
پنجاب کی فضا مضر صحت قرار دے دی گئی ہے جبکہ ملتان پاکستان کا آلودہ ترین شہر بن گیا، اولیا کے شہر میں اے کیو آئی 1260 ریکارڈ کیا گیا ہے۔گرین لاک ڈاؤن کے باوجود لاہور کا آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر ہے، لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح760 تک پہنچ گئی ہے۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ پنجاب بھر میں اتوار کو بھی تمام بازار بند ر ہے۔اسموگ سے متاثرہ 4 ڈویژن کے 18 اضلاع میں کھیلوں کے میدان، عجائب گھر اور چڑیا گھر سمیت تمام تفریحی مقامات بھی 17 نومبر تک بند رہیں گے۔