ایکس کے مالک ایلون مسک کی دولت لگ بھگ 3 سال بعد 300 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ، دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں وہ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
ایلون مسک کی دولت میں یہ اضافہ ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں اضافے سے ہوا۔ منگل سے اب تک ٹیسلا کے حصص کی قیمتیں 28 فیصد بڑھی ہیں۔ جس سے ان کی دولت 50 ارب ڈالر اضافے سے 313.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
امریکی عوام نے ٹرمپ کو تبدیلی کیلئے مینڈیٹ دیا، ایلون مسک
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد سے ایلون مسک کی دولت میں بہت تیزی سے زیادہ اضافہ ہوا۔
واضح رہے امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی ایسے اقدامات کا عندیہ دے چکے ہیں جن سے ایلون مسک کی کمپنیوں کو مزید فائدہ پہنچ سکتا ہے۔