خیبرپختونخوا حکومت کا صوبے میں گرین انفراسٹرکچر میں اضافہ کرنے کا فیصلہ

image

خیبرپختونخواحکومت نے صوبے میں گرین انفراسٹرکچر میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورسےورلڈ وائلڈ لائف فنڈپاکستان کےوفد نے ملاقات کی ،وفد نے بتایا ماحولیاتی تبدیلی کیلئےصوبائی حکومت کےاقدامات کوبین الاقوامی سطح پرپذیرائی ملی ہے۔

عمران خان امریکی مدد سے بھی نہیں نکل سکتے،مفتاح اسماعیل

اس موقع پر علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ماحولیات،جنگلی حیات اورآبی ذخائر کا تحفظ پہلے سے ہی ترجیحی شعبے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ری چارج پاکستان پروگرام کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا ہے،سیلاب سے زرعی زمینوں کو محفوظ اور آبی ذخائر کے تحفظ کےمنصوبے شروع کئے جائیں گے۔

بجلی کے ونٹر پیکج کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا گیا، حافظ نعیم الرحمن

صوبے میں 10ہزار ایکڑ اراضی کو سیلاب کے خطرات سے بچایا جائے گا،آبی ذخائر کے تحفظ اور زیر زمین پانی کی سطح کو اونچا کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.