مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی، 497 روپے کلو ہو گیا

image

لاہور، مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، گوشت 497 روپے کلو ہو گیا۔

مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں 36 روپے کی کمی ہو گئی، سرکاری نرخنامے میں گوشت کے نرخ 497 روپے کلو مقرر کئے گئے ہیں۔

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 25 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 329روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 343روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد فی درجن انڈے 331 روپے کی سطح پر آ گئے ہیں۔

لاہور میں آلو کی قیمت زیادہ سے زیادہ 85 روپے کلو جبکہ کم سے کم 80 روپے کلو ہے، اول درجہ پیاز کی قیمت زیادہ سے زیادہ 150 روپے کلو جبکہ کم سے کم 140 روپے فی کلوگرام ہے۔

کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں فی کلو 60 روپے تک اضافہ

اول درجہ ٹماٹر کی قیمت زیادہ سے زیادہ 150 روپے اور کم سے کم 140 روپے ہے، دیسی لہسن 420 روپے، لہسن ہارنی 450روپے اور لہسن چائنہ کی قیمت 650 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ادرک تھائی لینڈ 725 روپے کلو،ادرک چائنہ کی قیمت 725 روپے کلو، میتھی کی قیمت زیادہ سے زیادہ قیمت 50، کم سے کم 47 روپے ہے، بینگن کی قیمت زیادہ سے زیادہ 50 روپے کلو جبکہ کم سے کم 47 روپے کلو ہے۔

شملہ مرچ کی قیمت زیادہ سے زیادہ 280 روپے کلو جبکہ کم سے کم 270 روپے کلو ہے، بھنڈی کی قیمت زیادہ سے زیادہ 95 روپے ہے، کم سے کم 90 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، مٹر کی قیمت زیادہ سے زیادہ 180روپے جبکہ کم سے کم 175 روپے ہے۔

کریلا کی زیادہ سے زیادہ قیمت 100 روپے کلو اور کم سے کم 95 روپے کلو ہے، سبز مرچ اول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 170 روپے کلو جبکہ کم سے کم 165 روپے کلو ہے، دیسی ٹینڈوں کی زیادہ سے زیادہ قیمت 140 روپے کلو جبکہ کم سے کم 135 روپے کلو ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.