بھارتی سپریم کورٹ کا 25 نومبر تک پٹاخوں پر مستقل پابندی کا حکم

image

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے دہلی حکومت کو 25 نومبر تک پٹاخوں پر مستقل پابندی کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نئی دہلی میں فضائی آلودگی سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس موقع پر بھارتی سپریم کورٹ نے دہلی پولیس کی سخت الفاظ میں سرزنش کی۔

بھارتی سپریم کورٹ نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ دہلی حکومت 25 نومبر تک شہر میں پٹاخوں پر مستقل پابندی سے متعلق فیصلہ کرے۔

عدالت نے مزید کہا کہ دہلی پولیس پٹاخوں کی خرید و فروخت اور جلانے پر فوری ایکشن لے۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای میں کام کرنیوالے اپنے بیوی بچوں کو کیسے بلا سکتے ہیں، اہم معلومات

کیس کی سماعت کے دوران 2 رکنی بینچ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مذہب کسی بھی ایسی سرگرمی کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا۔ جس سے آلودگی پیدا ہو۔

بھارتی سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ پٹاخے پھوڑنا شہریوں کی صحت کے بنیادی حق کو بھی متاثر کرتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.