پاک چین تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے، چین

image

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کو کمزور کرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ چین انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو آگے بڑھانے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ اور بیرون ملک چینی شہریوں کی سرگرمیوں اور اداروں کی سلامتی کی ثابت قدمی کے ساتھ حفاظت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی سپریم کورٹ کا 25 نومبر تک پٹاخوں پر مستقل پابندی کا حکم

لین جیان نے کہا کہ فریقین چین پاکستان تعلقات کو سبوتاژ کرنے والی تمام سازشوں کو ناکام بنانے اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم اور صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان سدا بہار اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں۔ چین اور پاکستان کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کو کمزور کرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔

ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے کی حمایت جاری رکھے گا۔ اور دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون مضبوطی سے آگے بڑھائے گا۔ تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو فوائد پہنچائے جائیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.