پاکستان کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی۔ فی تولہ سونا 7 ہزار روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 70 ہزار 500 روپے پر پہنچ گیا۔ اسی طرح، 10 گرام سونا بھی 6 ہزار روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 31 ہزار 911 روپے کا ہو گیا۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 77 ڈالر کی بڑی کمی کے بعد 2593 ڈالر فی اونس کی سطح تک گر گیا۔ چاندی کی قیمت میں بھی 50 روپے کمی ہوئی، جس سے فی تولہ چاندی 3250 روپے پر آگئی۔
واضح رہے گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی ہوئی تھی۔