نیویارک: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت میں کمی جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچر ایک فیصد کم ہو کر 71.82 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 3 سینٹ کا اضافہ ہوا۔ اور 68.07 ڈالر فی بیرل پر جاپہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 7000 روپے کی کمی
دونوں معاہدوں میں پچھلے 2 تجارتی سیشنوں کے مقابلے میں 5 فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی تھی۔
قیمتوں کی مزید سمت پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کی ماہانہ رپورٹ سے آئے گی جو بعد میں جاری کی جائے گی۔