پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی ہیڈ کوچز سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ریڈبال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا معاہدہ قبل از وقت ختم کر کے فارغ کر دیا جائے گا، تینوں فارمیٹ میں پاکستانی ہیڈ کوچ کے تقرر پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔
چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی ، دیگر ٹیمیں آ سکتی ہیں ، بھارت کو کیا مسئلہ ہے ؟ پی سی بی
ذرائع کا کہنا ہے کہ گیری کرسٹن نے جس طرح پاکستان کرکٹ بورڈ کو ڈیل کیا وہ تجربہ حکام کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔
پاکستانی ہیڈ کوچ کے ساتھ سپورٹ سٹاف میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کوچ غیر ملکی ہونے کی تجویز پیش کی گئی ہے تاہم جلد زمبابوے اور جنوبی افریقا کے دورے کے لیے وائٹ بال ہیڈ کوچ کا اعلان کیا جائے گا۔
بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، بھارتی ٹیم کو پاکستان آنے کی تاحال منظوری نہ مل سکی
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کوچ پی سی بی حکام کو بلیک میل کرتے ہیں، جیسن گلیسپی نے بھی کچھ شرائط منوانے کی کوششیں کیں لیکن پی سی بی نے انکار کر دیا۔