اتنے پیسوں میں تو کئی گھر اور گاڑیاں آجائیں۔۔ اس گائے کی خاصیت اور قیمت کتنی ہے؟ جان کر سب دنگ رہ گئے

image

بقر عید کے دوران مہنگی سے مہنگی گائے اور بھینسیں فروخت کے لیئے منڈی لائی جاتی ہیں جن کے بارے میں آپ نے سنا ہوگا یا دیکھا ہوگا۔

لیکن آج جس بھینس کی بات ہم کر رہے ہیں اسکی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

بھارت میں ایک بھینس کی اتنی زیادہ قیمت ہے کہ اس میں متعدد عالیشان گھر اور لگژری گاڑیاں آرام سے خریدی جاسکتی ہیں۔

اس نایاب بھینس کا نام 'انمول' ہے۔ اس کا وزن دوسری بھینسوں کے مقابلے کئی زیادہ ہے یعنی تقریباً 1500 کلو گرام۔

اوراگر اسکی قیمت کی بات کریں تو پاکستانی کرنسی کے مطابق تقریباً 76 کروڑ روپے کے برابر بنتی ہے، وزن اتنا زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کی روزانہ کی خوراک بھی کافی زیادہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، آل انڈیا کسان فیسٹیول میں اس انمول نامی بھینس کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا جسے دیکھنے کے لیے لوگوں کی قطاریں لگ گئیں، 1500 کلو وزنی بھینس کی قیمت بھارتی 23 کروڑ روپے ہے۔

انمول کو بڑے شاہانہ انداز میں پالا گیا ہے، اسے روز بیش بہا چیزیں کھلائی جاتی ہیں تاکہ اسے کیلیوریز، وٹامنز اور بھرپور غذائیت ملتی رہے اور وزن برقرار رہے۔

اسکی خوراک میں شامل ہے 4 کلو انار، 30 کیلے، 250 گرام بادام، اور 20 انڈے، دیسی گھی، سویابین اور مکئی کے ساتھ ساتھ اسے سبز چارہ بھی کھلایا جاتا ہے۔

مزے کی بات یہ ہے کہ انمول نامی بھینس کو روزانہ 5 کلو دودھ بھی دیا جاتا ہے، بھینس کا مالک اسکی جلد کا بھی خاص خیال رکھتا ہے، انمول کی روزانہ بادام اور سرسوں کے تیل سے 2 بار مالش کی جاتی ہے۔

بھینس کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ فروخت کیلیئے نہیں ہے کیونکہ یہ انمول ہے اور اسکی کوئی قیمت نہیں۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.