پاک بھارت تنازع جاری لیکن آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

image

جہاں ایک جانب ابھی پاکستان اور بھارتی بورڈ کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پر تنازع جاری ہے، تو دوسری طرف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپیئنز ٹرافی دبئی سے اسلام آباد پہنچا دی گئی ہے۔

گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے چیمپیئنز ٹرافی کو دبئی سے اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے جس کے بعد 16 نومبر کو چیمپیئنز ٹرافی ٹور کا آغاز ہونا ہے۔

رواں ماہ 24 نومبر تک جاری رہنے والے ٹرافی ٹور کے دوران اس ٹرافی کو اسکردو، مری، ہنزہ اور مظفرآباد لے جایا جائے گا، جس کے بعد چیمپیئنز ٹرافی کو ’کے ٹو‘ بیس کیمپ بھی لے جایا جائے گا۔

واضح رہے کہ 'آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025' کا انعقاد آئندہ برس 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے تاہم بھارت کی جانب سے چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان آنے سے انکار کے بعد آئی سی سی نے تاحال حتمی شیڈول کا اعلان نہیں کیا۔

لہٰذا یہ پہلا موقع ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان کے بغیر ہی ٹرافی ٹور پاکستان میں شروع ہو گا۔

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کی نئی ویژول آئیڈنٹیٹی ویڈیو جاری کی ہے جس میں چیمپئینز ٹرافی 2025ء پاکستان کا لوگو بھی نمایاں ہے جبکہ ٹرافی برانڈ کا نیا ٹائپو گرافک لوگو بھی جاری کردیا ہے۔

اس ویڈیو میں کرکٹ کے یادگار لمحات کے علاوہ پاکستان کا مشہور ٹرک آرٹ بھی دکھایا گیا ہے جبکہ رکشے کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگا دکھایا گیا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.