مصنوعی بارش کی مقامی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

image

مصنوعی بارش کی مقامی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا گیا ۔

محکمہ موسمیات نے تصدیق کی ہے کہ سیڈ کلائوڈنگ کے نتیجے میں جہلم ،چکوال ،تلہ گنگ اور گوجر خان میں بارش ہوئی۔

چھبیسویں آئینی ترمیم خوش آئند اور بہترین ہے،نوازشریف

ماہرین کا کہنا ہے دوپہر2 بجے کلاوڈ سیڈنگ کی گئی تھی جس سے بارش ہوئی، کلائوڈ سیڈنگ کے اثرات سے لاہور پر بھی بارش کا قوی امکان ہے۔

مصنوعی بارش سے اسموگ میں کمی لانے میں بڑی مدد ملے گی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے آج آپ کی محنت، لگن اور قابلیت سے پنجاب نے ایک نئی تاریخ رقم کی،پوری قوم آپ پر فخر کرتی ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کااستعمال غیرشرعی قراردیدیا

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا آج بارش کی صورت میں اچھی خبر آئی ہے، گزشتہ برس یو اے ای کے تعاون سے مصنوعی بارش برسانے کا تجربہ کیا گیا تھا،اس بار سوفیصد اپنی مقامی مہارت اور ٹیکنالوجی سے کامیاب تجربہ کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.