پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

image

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹفکیشن جاری کر دیا،یاد رہے اس وقت پٹرول کی فی لٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 14 پیسے فی لٹر ہے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد رضوان کی وہ غلطی جو امپائرز کی نظروں سےبچ گئی

لائٹ ڈیزل آئل 147 روپے 51 پیسے ،مٹی کا تیل 161 روپے 54 پیسے  فی لٹر میں دستیاب ہے،دوسری جانب ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں سالانہ بنیاد پردوفیصد نموریکارڈکی گئی ۔

اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبرتک کی مدت میں ملک میں 5.18ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 5.08ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

چھبیسویں آئینی ترمیم خوش آئند اور بہترین ہے،نوازشریف

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں ملک میں 2.52ملین ٹن پٹرول کی فروخت ہوئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے 2.43ملین ٹن کے مقابلے میں 4فیصدزیادہ ہے۔

مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ملک میں 2.10ملین ٹن ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت ہوئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے 2ملین ٹن کے مقابلے میں 5فیصدزیادہ ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کااستعمال غیرشرعی قراردیدیا

مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ملک میں 0.27ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 0.40ملین ٹن کے مقابلے میں 33فیصدکم ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.