پی ٹی آئی مسلسل غیرملکی مداخلت کو دعوت دے رہی ہے، شیری رحمان

image

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مسلسل غیر ملکی مداخلت کو دعوت دے رہی ہے۔

سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی ارکان کانگریس کا صدر جوبائیڈن کو لکھے گئے خط “حقیقی آزادی” بیانیئے کے تابوت میں ایک اور کیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی ارکان کانگریس کا خط پاکستان کے داخلی معاملات میں واضح مداخلت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے گندم خریداری کا منصوبہ تیار کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

شیری رحمان نے کہا کہ دوسرے ملک کے سیاسی وقانونی معاملات میں مداخلت بین الاقوامی اصولوں کے خلاف ہے۔ خط پاکستان کے سیاسی نظام اور عدلیہ کی خود مختاری کو چیلنج کرتا ہے۔ خط خطرناک مثال بھی قائم کرتا ہے کہ کوئی ملک مداخلت کو جائز سمجھنے لگے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی امریکہ میں پاکستان کے خلاف لابنگ کی کوششیں بھی قابل مذمت ہیں۔ یہ وہی سیاسی جماعت ہے جو ماضی میں “امریکی مداخلت” پر بیانیہ بنا کر سیاست کرتی رہی۔ تحریک انصاف کا اب خود ایسی مداخلت کا سہارا لینا دہرا معیار ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.