دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیر اعظم

image

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ملک سے مکمل خاتمے تک ان کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ضلع قلات کے علاقے شاہِ مردان میں دہشت گردوں کے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ ملکی بقاء کی خاطر افواج پاکستان کے جوانوں اور ان کے اہل خانہ کی لازوال قربانیاں ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے۔

وزیرِ اعظم نے چھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے اور 4 کو زخمی کرکے گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پزیرائی کی۔ انہوں نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 7 بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیرِاعظم نے شہداء کے اہلِ خانہ سے اظہار تعزیت اور صبر جمیل کی دعا کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر ہونے والے حملے میں 7 اہلکار شہید جبکہ جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.