پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، 4 اہم عہدیدار مستعفی

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اختلافات شدت اختیار کرگئے جب کہ پی ٹی آئی پشاور کے 4 عہدیداروں نے استعفیٰ دے دیا۔تحریک انصاف پشاور کی تنظیم میں اختلافات کی وجہ سے پی ٹی آئی پشاور سٹی کے جنرل سیکریٹری، 2 سینئر نائب صدور اور ایک نائب صدر اپنے پارٹی عہدوں سے مستعفی ہوگئے۔

پی ٹی آئی کے ضلع پشاور کے صدر نے عہدیداروں کا استعفیٰ قبول کر کے نئے عہدیداروں کی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی پشاور کی تحصیل پر رحمٰن جلال کو جنرل سیکریٹری تعینات کردیا گیا۔

اس کے علاوہ اس میں بتایا گیا کہ فقیر محمد اور رفیع اللہ کو سینئر نائب صدر اور نائک محمد کو نائب صدر تعینات کردیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.