پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ون ڈے کل کھیلا جائے گا

image

پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ کھیلنے کے لئے جوہانسبرگ پہنچ گئی۔

پاکستانی ٹیم کی جنوبی افریقہ کو کلین سویپ کرنے کی پوری تیاری ہے جبکہ پروٹیز بھی آخری میچ جیتنے کے لئے بھرپور کوشش کریں گے۔

شاہین آفریدی 58 میچز میں 117 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ باؤلر بن گئے

قومی ٹیم آج جوہانسبرگ میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی، تیسرے میچ سے قبل جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر بارٹ مین گھٹنے کی انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کو تینوں میچ کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، میچ کل 22 دسمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 5 بجے کھیلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.