بشار الاسد کی مشکلات میں اضافہ ، اہلیہ نے طلاق کیلئے روسی عدالت میں درخواست دیدی

image

شام کے معزول صدر بشار الاسد کی اہلیہ نے روسی عدالت میں شوہر سے علیحدگی کی درخواست دائر کر دی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسماء الاسد نے ماسکو میں رہائش پر اعتراض کرتے ہوئے طرز زندگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے ، اسما الاسد طلاق لے کر برطانیہ منتقل ہونے کی خواہش رکھتی ہیں اور علیحدگی کے بعد یہ ممکن بھی ہو سکے گا۔

آخری وقت تک ریاست کی حفاظت پر یقین رکھا ، اب ملک دہشتگردوں کے ہاتھوں میں ہے ، بشار الاسد

رپورٹ کے مطابق اسماء علاج کیلئے لندن جانا چاہتی ہیں ، بشار سے شادی سے قبل عاصمہ لندن میں انویسٹمنٹ بینکر کے طور پر کام کرتی تھیں۔

اسماء کی والدہ سحر الاخراس جو ایک برطانوی شہری اور شام کی سابق سفارتکار رہ چکی ہیں، انہوں نے اپنی بیٹی کو برطانیہ واپس آنے میں مدد کے لیے لندن کی اعلیٰ قانونی فرم کی خدمات حاصل کی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.