ایڈیشنل چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈی سی کرم جاوید اللہ محسود کے زخمی ہونے کے باعث ضلع کے انتظامات سنبھالنے کے لیے 18 گریڈ کے اشفاق خان کو ڈپٹی کمشنرکرم تعینات کر دیا گیاجبکہ دو ماہ کے لیے صلع بھر میں دفعہ 144 نافذ رہے گی۔
- خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں قائم مقام ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی اور دو ماہ کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
- بلوچستان کی حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ گزشتہ روز تربت کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ یہ دھماکہ گزشتہ روز تربت شہر سے 8 کلومیٹر دور نیو بہمن کے علاقے میں ہوا تھا جس میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
- امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کانگریس کو بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن اسرائیل کو آٹھ ارب ڈالرز کے ہتھیار فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
- ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نیو یارک میں ہش منی کیس میں جج کا کہنا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر کو 10 جنوری کو سزا سنائی جائے گی۔ خیال رہے کہ اس کے 10 روز بعد ٹرمپ امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
کرم میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ، اشفاق خان قائم مقام ڈپٹی کمشنر تعینات