پاک ویسٹ انڈیز تین روزہ وارم اپ میچ 10 جنوری کو اسلام آباد میں ہو گا

image

 پاکستان کرکٹ ٹیم کا ویسٹ انڈیزکے خلاف تین روزہ وارم اپ میچ10 جنوری کواسلام آباد کلب میں کھیلا جائے گا۔

امام الحق پاکستان شاہینزکی قیادت کرینگے، دونوں ٹیسٹ ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ موسیٰ خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں جنہوں نے اس سیزن میں قائداعظم ٹرافی کے پانچ میچوں میں 38 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: جنوبی افریقا نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا

شاہینز 7 جنوری کو اسلام آباد کلب میں اپنی ٹریننگ شروع کریں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 8 اور 9 جنوری کو ٹریننگ سیشنز کرے گی۔

پاکستان شاہین اسکواڈ میں امام الحق (کپتان) احمد بشیر، احمد صفی عبداللہ، علی زریاب، حسیب اللہ، حسین طلعت، کاشف علی، محمد ہریرہ ، محمد رمیز جونیئر، محمد سلیمان، موسیٰ خان، عمیر بن یوسف، روحیل نذیر اور سعد خان شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.