وفاقی حکومت نے نومبر میں 1248 ارب روپے قرض لیا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

image

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے نومبر میں 1248 ارب روپے کا قرض لیا۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کا 77 سال کا مجموعی قرض 725 ارب روپے ہے، انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف حکومت نے نومبر کے پہلے 20 دن میں اتنازیادہ قرض لیا۔

ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار، بالائی علاقوں میں غضب کی ٹھنڈ

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایک ماہ میں 1248 ارب روپے قرض کو بھی عطا تارڑ حکومت کی کامیابی قرار دیں گے، اپریل 2022 میں ملک پر 43 ہزار 500 ارب روپے کا قرض تھا۔

ملک کا قرض اب 70 ہزار 400 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اپریل 2022 سے اب تک قرض میں 27 ہزار ارب کا اضافہ ہوا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.