بلوچستان کے شہر ژوب اور لسبیلہ میں ٹریفک کے خوفناک حادثات کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔
ایک حادثہ ژوب کے قریب بادن زئی کے مقام پر پیش آیا جہاں کار اور ٹریکٹر کے مابین تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مرنے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔
دھند کے باعث گاڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، 6 افراد موقع پر جاں بحق
دوسری جانب لسبیلہ میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر کوچ اور ٹرک میں ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا ہے۔